سعودی عرب اورمسقط سے مزید292پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب اورمسقط سے مزید292پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)سعودی عرب اور مسقط سے قومی ایئر لائنز کی 2پروازوں سے 292مسافروں کو فیصل آباد انٹرنیشنل منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک مسافر کی میت بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 152 مسافروں کو لیکر آئی جن میں سے 79مسافروں کو قرنطینہ سنٹر، 72مسافروں کو مختلف ہوٹلز میں کورنٹائن ایک مسافر کو میانوالی میں ا س کے گھر میں قرنطینہ کیا گیا اسی طرح مسقط سے خصوصی پرواز 140مسافروں کو لیکر فیصل آباد آئی جن میں سے 116مسافروں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا اور 23مسافروں کو مختلف ہوٹلز جبکہ سیالکوٹ کے رہائشی شمشاد کی میت اس کی بیوی صغریٰ سلطانہ لیکر آئی مرحوم شمشاد مسقط میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا تھا۔مرحوم کی بیوہ صغریٰ سلطانہ کو سیالکوٹ میں واقع اس کے گھر میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

وطن واپسی

مزید :

علاقائی -