عالمی امن کیلئے بے مثال کردار پر اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیصل جاوید

عالمی امن کیلئے بے مثال کردار پر اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیصل ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے بے مثال کردار ادا کرنے پر اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ امن کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے غازی اور شہداء قوم کے سر کا تاج ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانی خواتین سپاہیوں کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محب وطن پاکستانی سپاہیوں کی جرات، جذبہ اور عزم مصمم ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر امن برقرار رکھنے کے حوالے سے انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فیصل جاوید

مزید :

علاقائی -