فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی 32وارداتیں،شہری کنگال ہوگئے

فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی 32وارداتیں،شہری کنگال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 32وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 8لاکھ روپے کی نقدی‘29تولے طلائی زیورات10موٹر سائیکل‘ درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران ایک واردات میں مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں اویس کی کپڑے کی دکان پر داخل ہونے والے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 35ہزار روپے چھین لئے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اویس کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔اویس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسی طرح نامعلوم ڈاکوؤں نے اظہر بلوچ سے تین لاکھ روپے کی نقدی‘ دس تولے طلائی زیورات اقبال کی دکان سے دو لاکھ روپے کی نقدی‘ راشد کے گھر سے پانچ ہزارروپے‘چار تولے طلائی زیورات‘ شیراز کے گھر سے پانچ ہزار روپے‘ڈیڑھ تولے طلائی زیورات‘ ادریس کے گھر سے بیس ہزار‘ قیمتی سامان‘ شہباز‘ پچاس ہزار‘مبارک علی سے 30ہزار‘ موبائل‘ وسیم سے چالیس ہزار‘ موبائل‘ پرویز سے نقدی‘ موبائل‘ موٹر سائیکل‘ وقار سے موٹر سائیکل‘ جاوید‘ فیاض‘ ذوالفقار‘کاشف‘ اکرم‘ شہباز‘طلحہ‘ مسز رزاق اور عابد سے نقدی‘موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ عبدالرزاق‘ زاہد اور آصف کے گھروں سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی‘ 13تولے طلائی زیورات‘ یاسین کا ملازم85ہزار‘ موٹر سائیکل‘عبدالرحمن‘ ہاشم‘ شہزاد‘ تنویر‘ظہیر‘ اسلم‘ عبداللہ اور ماجد کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
وارداتیں

مزید :

علاقائی -