سلیکٹڈحکومت کورونا وبا کا ملبہ عوام پر نہ ڈالے، نفیسہ شاہ

سلیکٹڈحکومت کورونا وبا کا ملبہ عوام پر نہ ڈالے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے شبلی فراز عمران خان کی نالائقی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کورونا وبا کا ملبہ عوام پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،انسانی لاشوں پر کبھی معیشت کھڑی نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ پنجاب میں تین دن تک کارو بار پر بندش لاک ڈاؤن نہیں تو اور کیا ہے؟جو چیز پنجاب میں جائز وہ سندھ میں کیسے ناجائزہے۔ عمران خان نے شاہی ڈرائیور بن کر ملک کی عزت اور وقار کو تماشہ بنایا، بلاول بھٹو کا بیانیہ عقل کے اندھوں کو سمجھ نہیں آتا۔ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو کورونااور ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

علاقائی -