لندن‘ لاک ڈاؤن نے شہزادی کیٹ کو ہیئر ڈریسر بنا دیا بچوں کے بال خود ہی کاٹ لئے

لندن‘ لاک ڈاؤن نے شہزادی کیٹ کو ہیئر ڈریسر بنا دیا بچوں کے بال خود ہی کاٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لندن میں جاری لاک ڈاونمیں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں بچوں کے بال کاٹ لیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 38 سالہ برطانیہ کی شہزادی ڈچز آف کیمبرج، کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں اپنے دو بچوں 6 سالہ جورج اور 5 سالہ شارلٹ کے بالوں کی تراش خراش کی ہے۔شہزادی کیٹ مڈلٹن ان صلاحیتوں کی ماہر ہیں، ان کی والدہ کیرول مڈلٹن نے کیٹ اور ان کی چھوٹی بہن پیپا کو بچوں کے بال کاٹنا اور کھانا بنانا بھی سکھا رکھا ہے، مڈلٹن سِسٹرز کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی یہ روایت ہے کہ بچے گھر میں ہی بال کٹوا تے ہیں، جارج اور شارلٹ کی شاہی محل میں کافی دیکھ بھال کی جاتی ہے، جورج کے بال چھوٹے اور کاٹنے میں آسان ہیں جبکہ شارلٹ اپنے چہرے پر بالوں کا آنا پسند نہیں کرتی اور شارلٹ کے بال اتنے لمبے ہیں کہ آسانی سے پونی ٹیل بنائی جا سکے۔
شہزادی کیٹ

مزید :

علاقائی -