جڑانوالہ، منگنی توڑنے پر 3افراد نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی جڑانوالہ کے نواحی علاقہ چندی گڑھ کالونی میں منگنی توڑنے پر ملزمان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث لڑکی بری طرح جھلس گئی۔ سی پی او فیصل آباد کے نوٹس لینے پر سٹی جڑانوالہ پولیس متاثرہ لڑکی مریم کے والد ریٹائرڈ ٹیچر عتیق احمد کی درخواست پر ملزمان کامران اور 2نامعلوم ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 336Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا اور سٹی جڑانوالہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے جبکہ متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تیزاب