پنجاب حکومت شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی

  پنجاب حکومت شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی

  

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی، بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے شادی ہالز اور مارکیز کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں شادی ہالز اور مارکیز کو کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس حوالے سے بغیر کسی فیصلے کے طے پایا کہ ان معاملات پر خصوصی کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اس اجلاس میں مزید جائزہ لیا جائے گا، تمام معاملات کروڑوں روپے کا ٹیکس، ملازمین کی تنخواہیں اور عمارتوں کے کرائے دینے والے مالکان کی مشاورت سے ایس او پیز طے کیے جائیں گے، شہر میں اس سلسلے میں مالکان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، واضح رہے کہ صرف لاہور میں 850 شادی ہال اور مارکیز واقع ہیں۔

شادی ہالز

مزید :

علاقائی -