ڈیفنس، شالیمار، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

ڈیفنس، شالیمار، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سندر کے علاقہ میں ڈاکووں نے نصیر کے گھر سے 6لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس میں ڈاکووں نے ہارون کے گھر سے 4لاکھ45ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔شالیمار میں ڈاکووں نے آصف کے گھر سے1لاکھ 90 ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکووں نے محمود کے گھر سے2 لاکھ 15ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ڈاکووں نے ممتاز کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ساندہ میں ڈاکووں نے حیدر سے78ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔مزنگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے فیصل کی فیملی سے 65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے وقار کی فیملی سے 50ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ سمن آباد اور ہربنس پور سے گاڑیاں اور نشتر کالونی۔نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -