مختلف جرائم میں ملوث151ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 151 ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 11 پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے05کلو 700گرام چرس اور 165 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاری و عدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔
پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر83ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔