ڈی آئی جی آپریشنزکا چوکی سبزی منڈی کے اہلکار کے رشوت لینے کا نوٹس

ڈی آئی جی آپریشنزکا چوکی سبزی منڈی کے اہلکار کے رشوت لینے کا نوٹس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعیدنے چوکی سبزی منڈی بادامی باغ کے اہلکار کے رشوت لینے کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد سے رپورٹ طلب کر لی۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے پولیس کانسٹیبل محمد افضل کے ریڑھی بانوں سے رشوت وصول کرنے پر اس کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔

محکمہ کے لئے بدنامی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔فیصل شہزاد نے مزید کہا کہ کانسٹیبل محمد افضل کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -