ایس ایس پی آپریشنزکااقبال ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن پولیس خدمت مراکزکا دورہ

ایس ایس پی آپریشنزکااقبال ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن پولیس خدمت مراکزکا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے پولیس خدمت مراکز اقبال ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ پولیس خدمت مراکز کی تزئین و آرائش و دیگر کاموں کاجائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو جلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی۔ فیصل شہزادنے کہا کہ خدمت مرکز اقبال ٹاؤن کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔

جس کوعنقریب عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین بحریہ ٹاون پولیس خدمت مرکز کا بھی جلد افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز آفس، لبرٹی مارکیٹ اور گریٹر اقبال پارک کے پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہے جہاں ایک ہی چھت تلے پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس،ایف آئی آرز نقول،اندراج گمشدگی رپورٹ سمیت 14سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔فیصل شہزاد نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری بروقت سہولیات کے لئے اپنے علاقہ کے قریب ترین پولیس خدمت مراکز سے بھرپور استفادہ کریں۔

مزید :

علاقائی -