سندر، غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس سندر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کے سر میں ہتھوڑے کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم جاوید جٹ کو گرفتارکر کے آلہ قتل ہتھوڑا برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کومل شہزادی کے غیر مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ لہذا اس نے بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اوروقوعہ والے دن تلخ کلامی کے دوران اس نے غصے میں آ کر اپنی بیوی کومل شہزادی کے سر پرہتھوڑے کے پے در پے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔4روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس ٹیم نے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کر کے آلہ قتل ہتھوڑا قبضہ میں لے لیاہے۔