انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی

انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپیپلزپارٹی کے رہنما فاروق یوسف گھرکی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کردی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ فاروق یوسف نے اپنی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر کمپین کی۔عدالت سے استدعاہے کہ فاروق یوسف گھرکی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -