نماز جمعہ کے موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

نماز جمعہ کے موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شہر بھر کی مساجد اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔لاہور پولیس کی طرف سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب کے نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود رکھنے کے حکومتی فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔پولیس نے نماز جمعہ کے دوران نمازی حضرات کی صفوں کے درمیان مناسب فاصلہ،ماسک، سینی ٹائزر سمیت حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد کروایا۔پولیس افسران نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے اس موقع پر کہا کہ شہری حکومت پنجاب،ہیلتھ ایڈوائزری کی روشنی میں خود کو کوروناکے مہلک اثرات سے محفوظ رکھیں۔

شہری مذہبی، سماجی فرائض کی ادائیگی میں احتیاطی تدابیراختیار کرکے صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہری انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے ہرگز باہرنہ نکلیں اور حکومتی ہدایات کی پابندی کر کے خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا وبا ء سے محفوظ بنائیں۔

مزید :

علاقائی -