جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرابتک 2ہزار212مقدمات درج

جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرابتک 2ہزار212مقدمات درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے تناظر لگائے گئے ناکوں پرابتک مجموعی طور پر 02 لاکھ 40ہزار 492 افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ29 ہزارسے زائد شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ قانون شکنی پر 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے والے4599 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی02 لاکھ17 ہزار531 وہیکلزکوچیک کیا گیا۔مجموعی طور پر01 لاکھ 22 ہزا ر187 موٹر سائیکلوں، 30 ہزار 542رکشوں، 6660ٹیکسیوں،46 ہزار331 کاروں اور 11ہزار811بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی8219موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -