پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو عید پر موصول کالز کے اعداد و شمار جاری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو عید پر موصول کالز کے اعداد و شمار جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عید تعطیلات کے دوران 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق عید تعطیلات کے دوران لاہور میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر25ہزار4 سو 42 کالز موصول کی گئیں۔کل موصول شدہ کالز میں سے21 ہزار 801جعلی کالز کی گئیں۔موصول شدہ کالز میں سے 3 ہزار 6 سو 41 کالز پر کیسسز بنائے گئے۔اس کے علاوہ راہزنی وڈکیتی کی 97 کالز،گاڑی چوری کی 217 کالز موصول کی گئیں اور قتل کی 3 اور چوری کی 87 کالز موصول ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -