ایس ایس پی آپریشنز کا داخلی وخارجی راستوں پر پولیس ناکوں کا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر لگائے جانے والے پولیس ناکوں کا بھی دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے شیرا کوٹ سمیت مختلف خارجی وداخلی ناکوں پر سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااورناکوں پر تعینات افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی۔متعلقہ افسران نے ناکوں پر تعینات عملہ بارے بریفنگ دی۔فیصل شہزادنے پولیس جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جوانوں د ہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور جرائم پیشہ افراد کے تدارک کے لئے انتہائی الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کو بغیر چیکنگ شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔فیصل شہزاد نے کہا کہ دوران چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔شہریوں کے ساتھ بد اخلاقی اور نارواسلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گیا۔فیصل شہزاد نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔