وزیراعظم چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں، مسلم لیگ (ن)

  وزیراعظم چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں، مسلم لیگ (ن)

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمرا ن خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ چینی بحران رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں، عمران صاحب ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت تو آپ نے دی تھی،عمران صاحب روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پہ سبسڈی تو آپ نے دی،عمران صاحب آپ یہ فیصلے نہ کرتے تو منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی سازش کے سوداگر کو سود سمیت سرمایہ کاری کی رقم کیسے واپس ہوتی؟،عمران صاحب یہ فیصلے نہ کرتے تو بنی گالہ محل کا خرچ کیسے چلتا؟۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت تو آپ نے دی تھی،عمران صاحب روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پہ سبسڈی تو آپ نے دی۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک میں چینی کی قیمت 90 روپے تو آپ کے فیصلوں سے ہوئی۔عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے تو پاکستان کی عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی۔عمران صاحب کرپٹ مافیا تو آپ ہوئے جو اپنے فائدے کے لئے کرپٹ مافیا کو سپورٹ کر رہے تھے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں۔ عمران صاحب آپ یہ فیصلے نہ کرتے تو زمان پارک کا گھر کیسے تعمیر ہوتا؟۔عمران صاحب آپ یہ فیصلے نہ کرتے تو منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی سازش کے سوداگر کو سود سمیت سرمایہ کاری کی رقم کیسے واپس ہوتی؟۔عمران صاحب یہ فیصلے نہ کرتے تو بنی گالہ محل کا خرچ کیسے چلتا؟

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ آخر -