چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے معذرت

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے معذرت

  

اسلام آباد(آئی این پی) چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے عین وقت پر معذرت کرلی جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے چیئر پرسن ایف بی آر سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرلیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے نام مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئر پرسن ایف بی آر ذاتی حیثیت میں غیر ذمہ دارنہ رویے پر وضاحت پیش کریں۔ غیرتسلی بخش جواب کی صورت میں معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بھیجا جاسکتا ہے۔

معذرت

مزید :

صفحہ آخر -