فلور ملز بے قابو، 20کلو تھیلے کی قیمت میں 120روپے اضافہ

  فلور ملز بے قابو، 20کلو تھیلے کی قیمت میں 120روپے اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا،مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 120 روپے اضافہ کیساتھ925کا فروخت ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے کر دی، جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 کے بجائے 925 روپے کا ہو گیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جواز دیا گیا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھائی گئی۔چیئرمین پنجاب فلورملزایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 1600 روپے سے بڑھ گئی لہٰذازائدنرخوں پرگندم خریدکرسرکاری نرخوں پرآٹے کی فراہمی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی اورملز کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لیے جانے پر آٹے کی صورتحال خراب ہوئی، فلورملزکے پاس 72 گھنٹوں کیلئے گندم کا سٹاک موجود نہیں۔عبد الرؤف مختار کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی سپلائی برقرار رکھنا محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے اور اگر محکمہ خوراک سرکاری قیمت برقرار رکھنا چاہتا ہے تو گندم کا اجراء کیا جائے۔دوسری جانب آٹا چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا،یکم جون سے ایک کلو آٹے کی قیمت میں 2سے3روپے فی کلو اضافہ کر دیا جائے گا۔ چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم 1700سے1800میں دستیاب ہے اوراس صورتحال کے پیش نظر آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ آٹا چکی مالکان کے مطابق اس وقت چکی سے تیار کردہ ایک کلو آٹے کی قیمت 62روپے ہے جو کہ یکم جون سے 64سے65روپے ہو جائے گی۔
آٹا /قیمت

مزید :

صفحہ آخر -