سندھ حکومت اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی کا جواب دے، شہباز گل

  سندھ حکومت اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی کا جواب دے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی کا جواب دے، وزیراعلیٰ سندھ شوگر انکوائری کمیشن کے روبرو حاضرنہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو901.02ملین کی سبسڈی دی، سندھ حکومت نے جو سبسڈی دی وہ تقریباً9ارب سے زائد رقم بنتی ہے۔اومنی گروپ کی8شوگرملز نے سبسڈی2015سے2018کے دوران لی، اس کے علاوہ 2015میں 476.47 ملین روپے،2017 میں 424.56 ملین کی سبسڈی دی، سندھ حکومت اس کا جواب دے۔ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 13مئی کو شوگرانکوائری کمیشن نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو بلایا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نہ تو کمیشن کے سامنے حاضرنہیں ہوئے اورنہ ہی کوئی جواب دیا۔ انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ سے4ارب کی سبسڈی سے متعلق سوالات کرنے تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس فارمولے پر عمل پیرا ہے کہ عوام کو لوٹ کر شوگر ملز بناؤ، چلاؤ اور پھرمہنگائی کی صورت میں ان کو مزید لوٹو۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -