ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی انتقال کر گئے
لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بزرگ رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ا ن کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے فریدیہ پارک ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے سوگواران میں چار بیٹے چھوڑے ہیں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجدمیر،ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر سمیت جماعت کے جید علمائنے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔علامہ ساجد میر نے کہا کہ مولانا ہزاروی جماعت کے دیرینہ اور مخلص رہنما تھے۔ا ن کی دینی،سیاسی اور دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی دارالحدیث اوکاڑہ کے مدیر اور شیخ الحدیث جبکہ جامعہ ثنائیہ ساہیوال میں خطیب تھے۔ تحریک تحفظ ختم نبوت میں انہوں نے قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر اور ناظم کے مناصب پر بھی فائز رہے۔ صوفی عبداللہ، مولاناقاضی اسلم سیف، مولانا عبداللہ امجد چھتوی مرحوم کے قریبی ساتھی تھے۔
انتقال