منی لانڈرنگ سے تعلق نہ غیر قانونی کام کیا،یوسف گیلانی

منی لانڈرنگ سے تعلق نہ غیر قانونی کام کیا،یوسف گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے تعلق ہے نہ کبھی غیر قانونی کام کیا، نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں، وزیراعظم کچھ صوبوں کا نہیں، پورے ملک کا ہوتا ہے۔سابق وزیراعظم و رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور سپیکراور وزیراعظم ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، منی لانڈرنگ کیساتھ میرا کوئی تعلق نہیں، سعودی عرب کے بادشاہ نے فاروق لغاری اور نواز شریف کو 2 کاریں دی تھیں، نواز شریف بیرون ملک تھے جس وجہ سے انہیں سعودی بادشاہ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نہیں دی جاسکی۔نواز شریف جب بیرون ملک سے واپس آئے تو انہوں نے قواعد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی دی ہوئی کار طلب کی، قوائد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نواز شریف کو پیش کردی گئی۔
یوسف گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -