اسلام آباد کے ہفتہ وار بازار طویل عرصے بعد کھول دئیے گئے

اسلام آباد کے ہفتہ وار بازار طویل عرصے بعد کھول دئیے گئے

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طویل عرصہ کے بعد ہفتہ وار بازار سے کھول دئیے گئے۔ میئراسلام آباد شیخ انصر نے ایچ نائن بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر مئیر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کو فالو کر کے بازار کھول دئے گئے ہیں، ہفتہ وار بازار کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کی سہولت ہو، دکانداروں کو ماسک پہننے، دکانوں کے آگے نشانات لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوام اس سے آگے نہ آ سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی کوشش کی جائے گی، بازار میں پرائس کنٹرول کمیٹی موجود ہوتی ہے، بازار انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار ہے۔حکومت کی جانب سے جب تک نئے احکامات جاری نہیں ہوتے بازار کھلے رہیں گے۔

بازارکھل گئے

مزید :

صفحہ آخر -