نجی سکول ایسوسی ایشن کی احتجاج کی کال مکمل ذاتی مفادات پر مبنی

  نجی سکول ایسوسی ایشن کی احتجاج کی کال مکمل ذاتی مفادات پر مبنی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔پرائیویٹ سکول فیڈریشن کی جانب سے احتجاج کی کال پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کی احتجاجی کال مکمل طور پر بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مبنی ہے، کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی ہمارے فرائض میں شا مل ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سکول بند ہونے کے باوجود پرائیویٹ سکول مالکان کو فیسیں موصول ہو رہی ہیں، ہمارے لیے اسا تذ ہ اور طلبہ کی زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

محکمہ ایجوکیشن

مزید :

صفحہ آخر -