پاکستانی مینوفیکچررز کوویڈ 19 کا سامان دنیا میں ایکسپورٹ کر سکیں گے، فواد چوہدری

پاکستانی مینوفیکچررز کوویڈ 19 کا سامان دنیا میں ایکسپورٹ کر سکیں گے، فواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں ہفتے سے پی پی ایز ایکسپورٹ پر پابندی ختم ہونے سے مینوفیکچررز کوویڈ 19کا سامان دنیا میں ایکسپورٹ کرسکیں گے۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رواں ہفتے پی پی ایز ایکسپورٹ پرپابندی ختم کردی جائے گی، جس سے مینوفیکچررز کوویڈ 19کا سامان دنیا میں ایکسپورٹ کرسکیں گے، یہ تجارت پاکستان کے لئے بہت فائدہ مندہوگی۔گذشتہ روز مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کچھ برآمدکنندگان کو فیس ماسک برآمدکرنے کے بڑ ے آرڈرملے۔
فواد چوہدری


محکمہ ریلوے کا 31مئی کے بعد بھی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ریلوے نے 31 مئی کے بعد بھی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔محکمہ ریلوے نے ہدایت جاری کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران چلائی جانیوالی 15اپ اینڈ ڈاؤن ٹرینوں کی ایڈاوانس بکنگ 31مئی کے بعد بھی جاری رکھی جائے۔ ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اگلے احکامات تک ایڈاونس بکنگ جاری رہے گی۔
محکمہ ریلوے فیصلہ

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار
لاہور(جنرل رپورٹر) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکارہو گئے،ملک کرامت کھوکھر نے مقامی ہسپتال سے کورو نا کے دو ٹیسٹ کرائے، دوسری رپورٹ مثبت آنے کے بعد رکن اسمبلی گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 428 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی، علاوہ ازیں پنجاب بھر میں 927 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں تعداد 22 ہزار 964 تک پہنچ گئی۔
ملک کرامت کھوکھر

وفاق کے سرکاری دفاتر کے 15جون تک اوقات کارجاری
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی سرکاری دفاتر کے قبل از رمضان اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔اوقات کار میں 15 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سرکاری دفاتر سوموار تا جمعرات صبح 10 سے 4 بجے شام تک کھلیں گے۔جمعتہ المبارک کے اوقات کار صبح 10 تا ایک بجے دوپہر ہوں گے،اوقات کار 15 جون بروز سوموار تک نافذالعمل رہیں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو بھی ارسال کر دیا گیا
اوقات کار


پاکستان میں سیاحتی شعبہ کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح،زلفی بخاری
اسلام آباد(آئی این پی)م وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک عالمی آبادی کا 44 فیصد ہیں،رکن ممالک سیاحت کی صنعت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اہم اجلاس میں ممبرممالک کے وزرا برائے سیاحتی امور نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں عالمی سطح پر سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے ایکشن پلان پرگفتگو سمیت عالمی وبا کے باعث ممبر ممالک میں سیاحت کی صنعت کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، ماحول دوست سیاحت کے فروغ کیلئے 10سالہ پالیسی تشکیل دی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پالیسی پر عمل درآمد کے لیے5 سالہ ایکشن پلان بھی مرتب کیاگیا،وبائی صورتحال کے باعث پالیسی پر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے رکن ممالک میں معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔
زلفی بخاری


ٹڈی دل سے ملک کے 61 اضلاع متاثر ہیں، این ڈی ایم اے
اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثرہوئے،ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔بلوچستان میں 1700 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا،پنجاب میں 1000 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 900ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔
این ڈی ایم اے


اقوام متحدہ کے امن دستوں
کا عالمی دن منایا گیا
لاہور(این این آئی) اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن گزشتہ روزمنایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد امن قائم کرنے والے امن دستوں کے فوجی جوانوں اورسویلین اہلکاروں کو دنیا بھر میں امن برقرار رکھنے کیلئے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔امسال امن دن کا موضوع''امن برقرار رکھنے میں خواتین کا کردار جو امن کیلئے ایک بنیاد ہے'' تھا۔
عالمی دن

ڈارک ویب پر شہریوں کے ڈیٹا کی فروخت کا معاملہ، حکومت سے 24جون کو رپورٹ طلب
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو شہریوں کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 جون کو رپورٹ طلب کر لی۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کیخلاف جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں سائبر سکیورٹی کے ماہر پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ 10 اپریل کو گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا جسے 35 کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ڈیٹا میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز، مکمل ایڈریس، فون نمبر اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔ ا س موقع پرجسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے وفاقی حکومت کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟اس پر سائبر سکیو ر ٹی کے ماہر نے عدالت کو بتایا کہ 22 اپریل کو حساس ڈیٹا فروخت ہونے کا آرٹیکل وائرل ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت نے ڈیٹا لیک ہو نے سے متعلق تحقیقات شروع کیں جو مکمل ہونیوالی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے لہٰذا حسا س ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کو جلدی مؤثر انتظامات مکمل کرنے ہوں گے۔ماہر سائبر سکیورٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے انتظامات کیے جارہے ہیں کیونکہ واٹس ایپ کلاسیفائیڈ کے ذریعے کچھ انفارمیشن چوری ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے 24 جون کو حساس ڈیٹا محفوظ بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
ڈارک ویب معاملہ


اقوام متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن
پاکستانی خاتون افسر کو خراج تحسین
کانگو (این این آئی)اقوام متحدہ کے امن مشنز کے عالمی دن پر پاکستانی خاتون افسر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یو این پیس کیپنگ آفیشل اکاؤنٹ سے کانگو میں تعینات میجر سمیعہ رحمان کا بیان ٹوئٹ کیا گیا۔ میجر سمیعہ رحمن نے کہاکہ میری ذمہ داریاں 6 اپریل کو ختم ہو رہی تھیں،کرونا وبا کے باعث میں واپس گھر نہیں جا سکی۔میجر سمیعہ رحمان نے کہاکہ میرا دو سالہ بیٹا سوال کرتا ہے کہ آپ گھر کب آئیں گی۔میجر سمیعہ رحمان نے کہاکہ پریشانی ضرور ہے تاہم میری کام کی لگن اور بڑھ گئی ہے،مل کر ہم کرونا وبا کا پھیلاو کم کر سکتے ہیں۔یو این امن مشنز میں اس سال خواتین پیس کیپرز موضوع ہیں۔
عالمی دن


غلام احمد بلور کورونا وائرس
سے صحت یاب
پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما و بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔غلام احمد بلور کے اہلِ خانہ کے مطابق غلام احمد بلور کا دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا ہے۔واضح رہے کہ بزرگ سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج غلام احمد بلور گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔اے این پی کے مرکزی رہنما نے علیل ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا تھا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد غلام احمد بلور نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا۔
غلام احمد بلور


طویل لاک ڈاؤن کے بعد
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال
کوئٹہ(آئی این پی) گوادر میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال ہوگئی ہے۔گوادرپورٹ ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا ہے،جسے گوادر سے بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق بحری جہاز میں 16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائز لوڈ ہیں۔
افغان ٹرانزٹ

عوام کو اشیاء خوردونو ش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی میں کوتائی برداشت نہیں: اسلم اقبال
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے تعین کے طریقہء کار اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اشیاء خورونوش بالخصوص 10اشیاء کی قیمتوں کے تعین کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور چکن، مٹن، بیف سمیت گھی، چینی آٹا، دالیں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ سہ ماہی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیاء کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر مقرر کرنے سے متعلق سفار شات تیار کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ نرخناموں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانوں کوسیل کر دیا جائے۔ بعد ازاں اجلاس میں صوبے میں ٹڈی دل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ بروقت اقدامات سے وسیع علاقے پر فصلوں کو ٹڈی دل کے حملے سے بچایا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکموں کی وہ گاڑیاں جو کورونا وائرس کی بندشوں کے باعث زیر استعمال نہیں ہیں انکو بھی لوکسٹ کامبیٹ آپریشن میں استعمال کیا جائے گا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے نمبر داروں، پٹواریوں، مساجد کے امام اور مقامی آبادیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے متاثرہ علاقوں میں لوکسٹ کامبیٹ آپریشن جاری ہے اور اب تک تقریبا ایک لاکھ 47ہزار ہیکٹر رق

توانائی، پٹرولیم اور آبی وسائل وزارتوں میں مزید 100نئی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے تین وزارتوں میں ایک سو نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت توانائی،پٹرولیم اور آبی وسائل ڈوثنز میں چند اعلی سطحی تکنیکی ایڈوائزرز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز جنرل کی آسامیوں سمیت ایک سو نئی آسامیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت کو ان حساس شعبوں میں تکنیکی مائرین کی کمی کا سامنا ہے اور اس کیلئے پبلک اور نجی سیکٹرز سے ڈیپو ٹیشن بنیادوں پر لوگوں کو ہائر کیا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق ان افسران کے درمیان مفادات میں تصادم پر تنقید کے باعث حکومت کو گذشتہ کچھ ما ہ میں بعض قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور وزا رتوں نے اپنے متعدد عہدیداروں کو انکی پیرنٹ تنظیموں میں واپس بلا لیا۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام حالات میں توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز سب سے زیادہ متاثر ہوئے کیونکہ ان کے درجنوں افسران جنہیں دس سال کے دوران مختلف کمپنیوں اور کارپوریشنز سے ہائر کیا گیا تھا نے سرنڈر کیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت آبی وسائل کے پاس مبینہ طور پر اعلی کوالیفائیڈ سٹاف کی کمی ہے جبکہ پانی اور توانائی وزارت کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان ڈویژنز نے حکومت کی منظوری سے ان تکنیکی ایڈوائزر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکے علاوہ بعض افسران جو کہ ان وزارتوں میں طویل تعیناتی کے دوران وسیع تجربہ اور تعلیم حاصل کر چکے انھیں دوبارہ ہائیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے عمر میں بھی پینتالیس سے تریسٹھ کے درمیان نرمی کی گئی ہے۔
بھرتی فیصلہ


سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک ہونے چاہیے: علی زیدی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی میں شامل لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں، سندھ حکومت نے راشن ایسا تقسیم کیا کسی کو بھی پتہ نہیں چلا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب کہہ رہے ہیں طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کریں، عزیر بلوچ، نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے، سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی پبلک ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کراچی کیساتھ گزشتہ 2 دہائیوں سے ظلم ہو رہا ہے، طیارہ حادثہ کے متاثرین جائز مطالبات کر رہے ہیں، چاہتا ہوں تحقیقات 100 فیصد پبلک ہونی چاہئیں۔دوسری جانب علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور نثارمورائی کی جے آئی ٹی پبلک نہ کرنے کے معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے جنوری میں تینوں اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سانحہ بلدیہ میں گرفتار ملزمان نے اہم ترین انکشافات کیے تھے، عزیر بلوچ نے دہشتگردی اور دیگروارداتوں میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
علی زیدی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون
کو فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا
لاہور (این این آئی) سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس5 جون بروز جمعہ 3 بجے فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے مطابق رولز 235 اور 2(1)(f) کے تحت کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈکلیئر کر دیا گیا۔کوویڈ19 کے ایس او پیز کے مطابق اسمبلی ارکان کا سیٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں اپنے ارکان کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائیں۔
چودھری پرویزالٰہی


سفارتی عملے کی واپسی، امریکہ کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن نے امریکہ کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی، خصوصی طیارہ امریکی سفارتی عملے کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔اومنی ایئر کا خصوصی طیارہ 45 رکنی امریکی سفارتی عملے کو لے کر 30 مئی کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ واپسی پر 8 سفارتی عملے کو اسلام آباد سے واپس امریکہ لے جائے گا۔امریکی سفارتی عملے کو وزارت خارجہ کی درخواست پر خصوصی طیارے کی اجازت دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اومنی ایئر لائن کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا۔
لینڈنگ اجازت

بھارت میں انسانیت شرم سے پانی پانی، عوام بھوک سے مردار گوشت کھانے پر مجبور

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بھوک و افلاس کا عالم دیکھ کر انسانیت شرما گئی، کوئی ننگے پیر سیکڑوں میل پیدل سفر کرکے گھر پہنچا تو کسی کو بھوک نے مردار کھانے پر مجبور کر دیا۔چلچلاتی دھوپ، تپتی زمین اور ننگے پیر میلوں کا سفر، ایسے میں عورتوں اور بچوں کا بھی ساتھ ہو تو غربت کا کیا عالم ہوگا، لاک ڈاؤن میں مودی کی ناکام منصوبہ بندی نے غریبوں کو دربدر رلنے پر مجبور کر دیا۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود مودی سرکار غریبوں کی پروا کے بجائے ہندوتوا کے پرچار اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں لگی ہوئی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے پردیس میں روزگار چھوٹا تو بے آسرا مزدوروں نے جیسے تیسے آبائی علاقوں کا رخ کیا، گود میں بچے لیے مائیں پیدل سفر کرتی نظر آئیں، کھانا پینا تو کیا ملتا یہ جہاں سے گزرے وہاں انہیں دھتکار دیا گیا۔اس سے بھی بدتر یہ ہوا کہ راجستھان میں ایک شخص سڑک پر مردار جانور کا گوشت کھاتا دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راستے سے گزرے ایک شخص نے مردار کھانے والے کو روکا اور کھانا پیش کیا۔بھارت میں ان افسوس ناک واقعات کی وجہ بغیر منصوبہ بندی اچانک لاک ڈان بنا، نریندر مودی نے لاک ڈان لگاتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن اس کے بعد غربیوں کو بھوکا مرنے چھوڑ دیا گیا۔
بھارت بھوک

وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر پور ٹامیوالی
حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے
ضیاع پراظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اورانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اظہار افسوس


بحیرہ عرب میں بیک وقت دو سمندری طوفان رخ ممبئی اور بھارتی گجرات کی طرف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ عرب میں بیک وقت دو سمندری طوفان بننے کا خدشہ ہوگیا ہے،ہوا کا کم دباؤ آج رات تک ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا، ڈپریشن ممکنہ طور ممبئی اور بھارتی گجرات کی طرف رخ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بیک وقت 2 سمندری طوفان بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بحیرہ عرب کے مغربی وسط میں یمن اور عمان کے قریب ہوا کا کم دباؤ نمایاں ہو رہا ہے۔کم دباؤ آج رات تک ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ ممکنہ طور پر ڈپریشن کا رخ شمال مغرب اور پھر جنوب مغرب کی جانب ہوگا۔ 31 مئی کو دوسرا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں بنے گا۔3 جون تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔ یہ ڈپریشن ممکنہ طور ممبئی اور بھارتی گجرات کی طرف رخ کرے گا۔ تاحال پاکستان کی ساحلی پٹی کو کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔
سمندری طوفان


خیرپور، کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیرپور کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ کراچی سے پنجاب جانیوالی کار کو پیش آیا، جس میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کا شکار ہونیوالا بدقسمت خاندان کراچی میں عید کرنے کے بعد واپس لاہور جا رہا تھا۔
کار حادثہ


پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بند کئی عجائب گھروں کے دوبارہ نہ کھلنے کا امکان
اسلام آباد/نیویارک(این این آئی) دی یونائٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا کے 90 فیصد میوزیم بند ہوچکے ہیں جن میں سے 10 فیصد سے زیادہ میوزم اب کبھی بھی نہیں کھل سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیسکو کی جانب سے کورونا کے پیش نظر جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ وبا کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے میوزیمز پر طویل المدتی معاشی اور سماجی اثرات مرتب ہونے کے واضح امکانات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث ثقافتی و سیاحتی بندشوں کے باعث میوزیمز سمیت اسی طرح کے دیگر ادارے سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے ادارے سیاحوں سے ہونے والی کمائی کے تحت ہی چلتے تھے۔پاکستان میں 46 میوزم ہیں جن میں سے 37 میوزیم کورونا کے باعث بند ہیں جو ملک کے مجموعی میوزیم کا 84 فیصد بنتے ہیں، اسی طرح مغربی یورپ کے 16 ہزار 634 میوزیم میں سے 95 فیصد بند ہیں جب کہ ایشیا اور پیسفک خطے کے 12 ہزار 195 میوزیم میں سے 60 فیصد میوزیم بھی بند ہیں۔اسی طرح مشرقی یورپ کے تقریبا تمام ہی 11 ہزار 465 جب کہ لاطینی امریکا اور کیریبیئن خطے کے 7 ہزار 810 میوزیم بند ہیں، عرب ممالک کے بھی تمام ہی 473 میوزیم بند ہیں جب کہ افریقہ کے 841 میں سے 738 میوزیم بھی بند ہیں۔یونیسکو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کے باعث میوزیم بند ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر میوزیم کے ملازمین ہوئے ہیں اور ہر پانچ میں سے 3 ملازمین کو اپنی ملازمت کھونی پڑی اور اب ہنگامی بنیادوں پر ایسے افراد کی مدد کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کی بحالی کے لیے کوشاں رہنے والے افراد کو میوزیم کی اہمیت و افادیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ میوزیم کے ذریعے ہی بیرون ممالک سے آنے والے افراد مذکورہ ملک سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، میوزیم کی ذریعے ہی سماج میں ہونے والی تبدیلیوں اور معاشرے کو دی جانے والی نئی شکل کے ذریعے اجاگر کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا کہ ادارہ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد میوزیمز کی بحالی اور عوام کے ساتھ روابط کو بحال کرنے کے لیے بھی پر عزم ہے۔دنیا بھر کے عجائب گھر علم و ثقافت، معاشرتی روابط اور بہتری کے فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہیں
یونیسکو


جھنگ انتظامیہ کا بڑا آپریشن،پورے ضلع سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا
جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے کامیاب آپریشن کے بعد فصلوں کو نقصان پہنچانے والی ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا۔ پاکستان کوگزشتہ ایک سال سے ٹڈ ی دل کے حملوں کا سامنا ہے اور پنجاب کو چھ ماہ سے یہ مسئلہ در پیش ہے۔پاکستان آنے والی اس ٹڈی دل نے کپاس،گندم،مکئی،چنااور چارے سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا یا ہے۔جھنگ میں ضلعی انتظامیہ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے باعث ضلع بھر سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیاہے۔جھنگ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائی میں 400افراد نے حصہ لیا اور مختلف طریقوں سے سپرے کر کے 37ہزار 908ایکڑ زمین کو ٹڈی دل سے پاک کیا ہے۔اس دوران فوڈ سیکیورٹی کے رسک کو کم کرنے کے لیے 5ہزار619لیٹر کیڑے مار دوائی کا استعمال کیا گیا۔
ٹڈی دل خاتمہ

مزید :

صفحہ آخر -