عوام کو اشیاء خوردونو ش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں: اسلم اقبال

  عوام کو اشیاء خوردونو ش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے تعین کے طریقہء کار اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اشیاء خورونوش بالخصوص 10اشیاء کی قیمتوں کے تعین کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور چکن، مٹن، بیف سمیت گھی، چینی آٹا، دالیں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ سہ ماہی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیاء کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر مقرر کرنے سے متعلق سفار شات تیار کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ نرخناموں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانوں کوسیل کر دیا جائے۔ بعد ازاں اجلاس میں صوبے میں ٹڈی دل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ بروقت اقدامات سے وسیع علاقے پر فصلوں کو ٹڈی دل کے حملے سے بچایا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکموں کی وہ گاڑیاں جو کورونا وائرس کی بندشوں کے باعث زیر استعمال نہیں ہیں انکو بھی لوکسٹ کامبیٹ آپریشن میں استعمال کیا جائے گا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے نمبر داروں، پٹواریوں، مساجد کے امام اور مقامی آبادیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے متاثرہ علاقوں میں لوکسٹ کامبیٹ آپریشن جاری ہے اور اب تک تقریبا ایک لاکھ 47ہزار ہیکٹر رق

مزید :

صفحہ آخر -