توانائی، پٹرولیم اور آبی وسائل وزارتوں میں مزید 100نئی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

    توانائی، پٹرولیم اور آبی وسائل وزارتوں میں مزید 100نئی آسامیوں پر بھرتی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے تین وزارتوں میں ایک سو نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت توانائی،پٹرولیم اور آبی وسائل ڈوثنز میں چند اعلی سطحی تکنیکی ایڈوائزرز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز جنرل کی آسامیوں سمیت ایک سو نئی آسامیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت کو ان حساس شعبوں میں تکنیکی مائرین کی کمی کا سامنا ہے اور اس کیلئے پبلک اور نجی سیکٹرز سے ڈیپو ٹیشن بنیادوں پر لوگوں کو ہائر کیا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق ان افسران کے درمیان مفادات میں تصادم پر تنقید کے باعث حکومت کو گذشتہ کچھ ما ہ میں بعض قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور وزا رتوں نے اپنے متعدد عہدیداروں کو انکی پیرنٹ تنظیموں میں واپس بلا لیا۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام حالات میں توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز سب سے زیادہ متاثر ہوئے کیونکہ ان کے درجنوں افسران جنہیں دس سال کے دوران مختلف کمپنیوں اور کارپوریشنز سے ہائر کیا گیا تھا نے سرنڈر کیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت آبی وسائل کے پاس مبینہ طور پر اعلی کوالیفائیڈ سٹاف کی کمی ہے جبکہ پانی اور توانائی وزارت کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان ڈویژنز نے حکومت کی منظوری سے ان تکنیکی ایڈوائزر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکے علاوہ بعض افسران جو کہ ان وزارتوں میں طویل تعیناتی کے دوران وسیع تجربہ اور تعلیم حاصل کر چکے انھیں دوبارہ ہائیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے عمر میں بھی پینتالیس سے تریسٹھ کے درمیان نرمی کی گئی ہے۔
بھرتی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -