سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا
لاہور (این این آئی) سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس5 جون بروز جمعہ 3 بجے فلیٹیز ہوٹل میں طلب کر لیا۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے مطابق رولز 235 اور 2(1)(f) کے تحت کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈکلیئر کر دیا گیا۔کوویڈ19 کے ایس او پیز کے مطابق اسمبلی ارکان کا سیٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں اپنے ارکان کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائیں۔
چودھری پرویزالٰہی