پاکستان نے کنٹرول لائن پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، پے در پے ناکامیوں پر انڈین فوجی قیادت اجیت دوول کیخلاف پھٹ پڑی

پاکستان نے کنٹرول لائن پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، پے در پے ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر (ڈرون) کو مار گرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوسی کواڈ کاپٹر نیکرن سیکٹر سے 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا جسے پاکستانی فوج نے مار گرایا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے اس کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ یہ کواڈ کاپٹر 27 مئی کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب انڈیا نے جاسوس ڈرونوں کی مدد سے پاکستان کی جاسوس کرنے کی ناکام کوشش کی۔ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ اس بھارتی جاسوس ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا تھا۔گزشتہ سال پاک فوج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے 3 ڈرون مار گرائے تھے۔ پہلا کواڈ کاپٹر یکم جنوری 2019ء کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔6 مارچ 2018ء کو چری کوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔ اکتوبر 2017ء میں رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔نومبر 2016ء میں پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر گھسنے والے بھارتی ڈرون کو پاک فوج نے نشانہ بنا کر گرا دیا تھا۔ اس کے علاوہ 15 جولائی 2015ء کو بھمبر کے علاقے میں گرایا گیا تھا جو پاکستانی علاقوں کی فوٹو اتارنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ڈرون تباہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں ناکام ہونے لگیں، بھارتی ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں بھارت کو مروانے لگیں، انڈین ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات نے بھارتی قیادت کو پریشان کر ڈالا، مشیر قومی سلامتی کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔چین سے متعلق پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، بھارت اقوامِ عالم میں تنہا ہو گیا، پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40 سپاہی مروائے۔ بالاکوٹ میں ہزیمت اْٹھانا پڑی۔ بھارتی ائیر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے۔کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہو گئی جبکہ چین نے بھارتی ملٹری کو بے نقاب کر دیا، ڈوول پالیسیوں کی وجہ سے افواج متنازعہ بن گئی ہیں، بپن راوت نے اپنے عہدے کے لیے افواج کو سیاسی بنا دیا۔بھارتی ملٹری قیادت نے موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول ہم سب کو مروا دے گا، اس کی سب کی سب پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔دوسری طرف پاکستان نے نارروال میں کرتارپور راہداری کے ذریعے بھارت کی منافقت کو دفن کر دیا، جس کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، روایتی حریف ملک میں جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو بنا تحقیق کے فوری طور پر الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔پاکستان نے بھارت کے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کو دْنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، وزیراعظم اور فارن آفس کے بروقت اقدام سے پاکستا ن کا موقف سْنا گیا۔

بھارتی فوجی قیادت

مزید :

صفحہ اول -