پاکستان عالمی امن کیلئے پرعزم،دفتر خارجہ

پاکستان عالمی امن کیلئے پرعزم،دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی اہلکار عالمی امن کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن کاروں کا عالمی دن منانے میں عالمی برادری میں شمولیت اختیار کی۔ہم دنیا کے امن کاروں کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کے لیے بلیو ہیلمٹ کے ذریعہ کام جاری رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے قیام امن میں دیرینہ شراکت پر فخر ہے،ہمارے امن کاروں نے اپنے مشن میں پیشہ ورانہ خدمات میں حصہ لیا ہے،1960 سے لے کر اب تک ہمارے 2 لاکھ سے زائد امن کاروں نے دنیا میں خدمات انجام دیں، پاکستانی اہلکاروں نے 26 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 مشن میں عزت اور وقار کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہمارے بہادر امن پسندوں میں سے 157 نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے مقصد کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے خواتین امن فوجیوں کی تعیناتی میں بھی ریکارڈ قائم کیا ہے، ہماری لیڈی پولیس افسر شہزادی گلفام 2011 میں بین الاقوامی خواتین پولیس پیس کیپر ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اس دن دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کا ایک مضبوط میکانزم کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -