وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

  وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے 7 ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال وفاقی بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کیے جانے کی توقع ہے، بجٹ میں تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ محصولات کا ہدف ساڑھے 4100 سے 4500 ارب مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح میں مزید کمی، کورونا سے نمٹنے اور کاروباری طبقے کے ریلیف کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

بجٹ

مزید :

صفحہ اول -