پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکا ن

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکا ن

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکا ن ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ 12 جون کو متوقع ہے جس کے بعد پنجاب اپنا بجٹ پیش کرے گا۔ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تین کھرب سے زائد کا ہوسکتا ہے۔ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے خواہ نہیں ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں تو پھر پریشر پنجاب حکومت پر آ جائیگا۔ اگر پنجاب میں تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی گئی تو دس فیصد تک تنخواہیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔پنجاب کو آئندہ مالی سال میں ذاتی ریونیو کی مد میں ساڑھے تین سو ارب روپے تک اکٹھے ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کا بجٹ

مزید :

صفحہ اول -