سعودی عرب، 90 ہزار سے زائد مساجد سینیٹائز

سعودی عرب، 90 ہزار سے زائد مساجد سینیٹائز

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مساجد کو دوبارہ کھولنے سے قبل 90 ہزار سے زائد مساجد کو سینیٹائز کردیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اتوار 31 مئی سے مساجد کو دوبارہ کھولا جائے گا تاہم اس سے قبل ملک بھر میں 90 ہزار سے زائد مساجد کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس دورران مکہ میں واقع مساجد بند رہیں گی۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مساجد میں حفاظتی اقدامات سے متعلق نمازیوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے کئی زبانوں میں میڈیا مہم بھی چلائی گئی ہے جس میں نمازیوں کو گھروں سے وضو کرکے مسجد آنے اور ہاتھوں کو صابن سے دھونے یا سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نمازیوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے لیے اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ قرآن پاک کی الیکٹرانک کاپی سے تلاوت کریں جب کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے جائے نماز گھروں سے لائیں اور صفیں بناتے وقت ہر نمازی دو میٹر کا فاصلہ رکھے۔وزارت مذہبی امور نے بزرگ شہریوں، بیمار افراد اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی ہے۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ اول -