پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس،احسن اقبال 2جون کو الیکشن کمیشن طلب

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس،احسن اقبال 2جون کو الیکشن کمیشن طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں 2 جون کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تمام شواہد اور ثبوت سکروٹنی کمیٹی کو پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں 2 جون صبح 11 بجے پیش نہ ہوئے توآپ کی غیرحاضری میں فیصلہ کریں گے۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں پیش ہوسکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے نوٹس 29 مئی کو جاری کیا ہے،احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پانچ سال سے زیرالتواء فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کرنے کا مطالبہ کیاتھا،الیکشن کمیشن کو خط میں پی ٹی آئی کو بیرون ممالک سے بھاری فارن فنڈنگ کی طرف توجہ دلائی گئی تھی، احسن اقبال نے مطالبہ کیاتھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سٹیٹ بنک سے آنے والا ریکارڈ سامنے لایاجائے،احسن اقبال عمران خان کے دستخطوں سے کھولے گئے 23 خفیہ اکاونٹس کی تفصیل بھی عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -