بھارت کوئی حماقت نہ کرنا ورنہ منہ توڑ جواب ملے گا، شاہ محمو د کی وارننگ

  بھارت کوئی حماقت نہ کرنا ورنہ منہ توڑ جواب ملے گا، شاہ محمو د کی وارننگ

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے جاسوسی کی ایک اور کوشش پاکستان نے ناکام بنائی، بھارتی ڈرون مار گرایا جو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا،بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے،بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے،بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ کوئی بھی حماقت نہیں کرنا ،اگر بھارت نے کوئی بھی حماقت کی تو ہم تیارہیں،بھارت کو اسکی حماقت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ جمعہ کو بھارتی جارحیت کے حوالے سے اہم بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج بھارت کی طرف سے جاسوسی کی ایک اور کوشش پاکستان نے ناکام بنائی،بھارت کا دوسرا جاسوس ڈرون مارگرایا گیا،بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا ،بھارت کا جاسوس ڈرون سات سو میٹر ہمارے علاقے کے اندر آیا تھا۔شاہ محمود نے کہاکہ بھارت مسلسل ہزیمت اٹھارہا ہے، بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے،وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے، شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ کوئی بھی حماقت نہیں کرنا، اگر بھارت نے کوئی بھی حماقت کی تو ہم تیارہیں،بھارت کو اسکی حماقت کا منہ توڑ جواب ملیگا، وزیرخارجہ نے کہاکہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا، کشمیرمیں بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی، اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے بھارت یہ سب کررہا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں بھارتی جارحیت و دیگر اہم امور پر پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات اور اس حوالہ سے پیشرفت پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے،خطے میں امن و امان کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے، عالمی برادری کو بھارت سرکار کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی

شاہ محمو د

مزید :

صفحہ اول -