قومی اسمبلی کا5جون کو طلب کردہ اجلاس سوا 2 ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا5جون کو طلب کردہ اجلاس سوا 2 ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 5 جون سے شروع ہوگا،جسے سوا 2 ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس مسلسل چلانے کا مقصد پارلیمانی سال کو قواعد کے مطابق مکمل کرنا ہے،اب تک اجلاس کی پارلیمانی کارروائی کے مطلوبہ 130 دن پورے نہیں ہوئے،پارلیمانی ایام پورے کرنے کی غرض سے اجلاس کو 5 جون تا 12 اگست تک چلایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق 5 جون سے شروع ہونے والے اجلاس میں بجٹ بھی پیش کیا جائے گا،بجٹ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومتی ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،کورونا کے پیش نظر اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہوگا،جن ارکان کو نزلہ، زکام یا بخار جیسی علامات ہونگی وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں، اجلاس میں شرکت سے قبل خودکار میشن کے ذریعے ٹمپریچر بھی چیک ہوگا،اجلاس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے اصول پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کو اپنے کورونا ٹیسٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -