پاک چین دوستی،خلائی مشن میں پاکستانی پرچم بھی شامل

  پاک چین دوستی،خلائی مشن میں پاکستانی پرچم بھی شامل

  

ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔چین کے اسپیس مشن میں بھیجا گیا پاکستانی جھنڈا کامیاب سفر کے بعد واپس پہنچا دیا گیا۔ پاکستانی پرچم لوٹانے کی تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی جہاں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے پاکستانی پرچم وصول کیا۔ چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کہ پاک چین اسپیس ایجنسی کے تعاون کی تاریخ بہت پرانی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چینی اسپیس ایجنسی اپنیہمراہ پاکستانی جھنڈا بھی لے کر گئی۔انہوں نے کہا کہ اِس اقدام سے پاک چین تعاون کے نئے باب کھلیں گے، اب پاک چین اسٹریٹجک تعاون زمین سے نکل کر اسپیس تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی پرچم

مزید :

صفحہ اول -