آ ل شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی سیاست کرتی رہی: فیا ض الحسن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے، رپورٹ ن لیگ کی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہا کہ 2017 میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 100 ڈالر فی ٹن سے زائد تھی، لیکن شاہد خاقان عباسی نے آل شریف کو خوش کرنے کیلئے 20 ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔ تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں ن لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔ آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے۔ ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے اور دشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کر رہے ہیں، ہم مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔
فیاض الحسن