پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے11روپے 88 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان،اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے گزشتہ تین ماہ کے سٹاک اور فروخت کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرول 7 روپے 6 پیسے لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔دوسری جانب اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کوہدایت کی ہے کہ ڈیپوز اور آوٹ لیٹس پر پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کا جائزہ لیاجائے اور معقول ذخیرہ نہ ہونے پر رپورٹ فراہم کی جائے۔
پٹرولیم مصنوعات