تجارتی سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں: حاجی محمد حنیف

تجارتی سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں: حاجی محمد حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹس بورڈ حاجی محمدحنیف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مکمل تباہی سے بچانے کے لیے فوری طور پر تمام صنعتوں اور تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ کرونا وائرس کے ایشو پر تمام بزنس کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہے اور اس کے خاتمے کیلئے بھرپور ساتھ دیکر موذی وائرس کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے۔ کرونا وائرس سے پیدا ہونے اقتصادی بحران کی طرف بھی توجہ دی جائے، کیونکہ ایکطرف کرونا وائرس صنعتوں اور تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کر رہا ہے اور دوسری طرف معیشت پہلے ہی کساد بازاری اور جمود کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے شاہ عالمی کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد حنیف نے کہا کہانہوں نے صنعتوں کو چلانے میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دیگر صنعتوں کو بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔شرح سود میں حسب متوقع کمی نہ ہونا،ٹیکسوں کے سلیب اور زائد شرح سے پیداواری لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے برآمدی صنعتوں کیلئے غیر ملکی آڈرز کی تکمیل دشوار ہوتی جارہی ہے اور صنعتیں عالمی منڈی میں مقابلے کی سکت کھوتی جارہی ہیں۔ کرونا وائرس عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وائرس کے منی اثرات نے پوری دیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ حکومت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے اور اسکے علاوہ صنعت و تجارت کو ٹیکسوں میں ریلیف دے تاکہ اس وائرس کے معیشت پر اثرات کا اثر زائل ہو سکے۔

مزید :

کامرس -