ایف بی آر کی جانب سے ری فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے: راولپنڈی چیمبر

ایف بی آر کی جانب سے ری فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے: راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ری فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے،ری فنڈز سے ملازمتیں برقرار رکھنے اور سرمائے کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ امید ہے جنھیں ابھی سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ری فنڈزجاری نہیں ہوئے وہ بھی جلد جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئر پرسن نے ویڈیو لنک پر آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے انعقاد اور مشاورت کے ساتھ بجٹ تجاویز تشکیل دینے پر چیمبر کے کردار کو سراہا۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر حکومت کو ایک غیر معمولی بجٹ لانا ہو گا۔ جس میں ہر طبقے کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی اور محصولات کے اہداف مقرر کرتے وقت زمینی حقائق کو سامنے رکھا جائے۔ہر قسم کے آڈٹ ختم کیے جائیں۔ تین سال میں ایک بار آڈٹ کیا جائے۔ ایف بی آر ایسی ٹیکس اصلاحات متعارف کرا ئے تاکہ نئے ٹیکس گزار راغب ہوں۔ ایف بی آر کو اپنی صلاحیت میں اضافہ کر نا ہو گا۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو۔

مزید :

کامرس -