یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، بابر محمود
لاہور(لیڈی رپورٹر) صدر انجمن تاجران ہال روڈ لاہور بابر محمود نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جسے کوئی نہیں بھلا سکتا اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے ایٹمی طاقت بننے کا ثبوت دیابطور پاکستانی اس دن کی ہم سب کے لئے بہت زیادہ اہمیت ہے اور پوری قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان پہلا اسلامی ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکہ کرکے طاقت بننے کا اعزاز اپنے نام کیا انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو جس طرح سے ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے جواب دیا وہ اس کو کبھی نہیں بھول سکتا اور پاکستان پر میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرسکتا بابر محمود نے مزید کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کوجاتا ہے جنہوں نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
ان کی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے مگر پاکستان کی سلامتی پر جو کوئی بھی انگلی اٹھائے گا پاک فوج اس کو بھرپور جواب دے گی انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کو ہم اسی طرح سے ہمیشہ بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ مناتے رہیں گے۔