دنیا عالمی وبا کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے، زونگ

دنیا عالمی وبا کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے، زونگ

  

لاہور(پ ر)زونگ4G نے یہ عیدپاکستانی قوم کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرنے سے منسوب کی ہے اور اپنی #humhainone کے عنوان سے کمپین شروع کی ہے جس کا شدت سے انتظار تھا۔ایسے حالات میں جبکہ دنیا عالمی وبا کا مقابلہ کر رہی ہے زونگ4G امید اور اتحاد کے پیغام کے ساتھ آگے آیا ہے۔اس کمپین کے اسٹار پاکستان کے نمبر ون گلو کار،عاطف اسلم ہیں جو " "No. 1 Travel Destination of 2020 - Pakistanکے ذریعے ایک سفر میں بین الاقوامی ماڈل پولینا چیپر نووا کی میزبانی کرتے ہیں۔یہ دل موہ لینے والا ٹی وی ایڈورٹائزمنٹ پاکستان کے ثقافتی ورثے، روائتی موسیقی اور عوام کی کھلے دل سے مہمان نوازی کا ایک بے مثال امتزاج ہے14,000 سیل سائٹس پر مشتمل ملک کا وسیع ترین 4G نیٹ ورک زونگ4G جو پاکستان کے سب سے بڑے کسٹمر بیس کو باہم منسلک کرتا ہے،ہمیشہ پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے۔اس کمپین کی رونق کو عاطف اسلم کے گائے ہوئے خوب صورت ساؤنڈ ٹریک نے چار چاند لگا دیئے ہیں جو پاکستان کے حُسن، اس کے پرجوش عوام اور زرخیز ثقافت کا نغمہ ہے۔

زونگ4G کے سی ای او وانگ ہوا نے اس کمپین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ " زونگ4G جدت، ٹیکنالوجی اور اعلی ترین معیار کی مصنوعات اور خدمات متعارف کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔یہ پوری دنیا کے لیے آزمائش کے حالات ہیں اور ہم ہر پاکستانی کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ زونگ4G آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ہم اپنی ثابت قدمی اور عزم کے ذریعے پہلے سے بھی مضبوط بن کر ابھریں گے"۔" پاکستان کے پاس دنیا کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے اور اب دنیا ایک پوشیدہ ہیرے کی حیثیت سے پاکستان کا اعتراف کر رہی ہے۔ایک ایسے آپریٹر کی کی حیثیت سے جو ملک کے طول و عرض کا احاطہ کرتا ہے، زونگ4G اس انداز میں پاکستان کی تشہیر کے مشن پر ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں کیا گیا۔ ہمارا نیاTVC پوری قوم کے لیے امید اور خوش حالی کا پیغام ہے،ٹیکنالوجی کے ساتھ لامحدود امکانات ہیں۔ہم آگے کی راہ ہموار کرتے ہوئے قیادت کر تے ہیں۔خاص طور سے موجودہ غیر معمولی حالات میں یہ کمپین تازہ ہوا کا جھونکا ہے،جو اُس مستقبل کے لیے، جسے ہم تخلیق کر رہے ہیں لوگوں میں جوش و جذبہ اور نئی توانائی پیدا کر رہی ہے "۔ زونگ4G ملک کے سب سے بڑے،وسیع ترین اور تیز رفتار ترین4G نیٹ ورک کی حیثیت رکھتا ہے۔5G کی آزمائش کرنے والا پہلا آپریٹر اور جنوبی ایشیا کی پہلی 5G ویڈیو کال کو کامیابی سے ملانے والا زونگ4G جدت اور ٹیکنالوجی میں لیڈر ہے۔ COVID-19 کی وباء کے دوران زونگ4G پاکستان کے عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھا اور اس عالمی وبا کے خلاف حکومت، ہسپتالوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔کمپنی نے حال ہی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، پاکستان ہلال احمر سوسائٹی، انڈس ہسپتال، یونیسیف پاکستان،HEC, SIUT, NIH اورNDMA کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

مزید :

کامرس -