آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

  

اسلام آباد۔ 29 مئی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 103400کیوسک اور اخراج 90000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 66600کیوسک اور اخراج 66600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد57700کیوسک اور اخراج70000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد39600کیوسک اور اخراج18100 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1443.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.165 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -