محکمہ ریلوے کا 31 مئی کے بعد بھی ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

  محکمہ ریلوے کا 31 مئی کے بعد بھی ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے 31 مئی کے بعد بھی ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کے سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے 31 مئی کے بعد بھی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، لاک ڈان کے دوران چلائی جانے والی 15 ٹرینوں کی ایڈاوانس بکنگ اکتیس مئی کے بعد بھی جاری رکھی جائے گی۔محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی ٹکٹوں کے بکنگ آفسز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، کراچی میں سٹی ریلوے اسٹیشن، حیدر آباد، روہڑی اور سکھر بکنگ آفس کھلا رہے گا۔ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اگلے احکامات تک ایڈاونس بکنگ جاری رکھی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -