ڈی ایس پی پھلیلی اور ایس ایچ اوپنیاری کے درمیان اختیارات سے تجاوز کا معاملہ

  ڈی ایس پی پھلیلی اور ایس ایچ اوپنیاری کے درمیان اختیارات سے تجاوز کا معاملہ

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ڈی ایس پی پھلیلی اور ایس ایچ او پنیاری کے درمیان اختیارات سے تجاوز کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد نے ڈی ایس پی پھلیلی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ایس ایچ او پنیاری کے عہدے میں تنزلی کرکے ان معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ڈی ایس پی پھلیلی فہیم احمد فاروقی اور ایس ایچ او پنیاری تھانہ نیاز احمد پنہور کے درمیان کئی روز سے جاری تنازعہ کے بعد ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن نے جمعرات کو ڈی ایس پی فہیم احمد صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی پی آفس رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے، دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایچ او فہیم احمد صدیقی کو بھی معطل کرکے انہیں انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، انہیں بھی روانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل آئی جی پی آفس رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔دریں اثناء ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن نعیم احمد شیخ نے معاملہ کی انکوائری کے لئے ایس پی سجاول محترمہ سہائی عزیز تالپور کی چیئرمین شپ میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے اے ایس پی/ایس ڈی پی او سائٹ حیدرآباد انیل حیدر اور حیدرآباد ریجن کے انکوائری افسر انسپکٹر سراج الدین لاشاری اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے، یہ کمیٹی ڈی ایس پی پھلیلی فہیم احمد فاروقی کی طرف سے ایس ایچ او پنیاری تھانہ نیاز احمد پنہور کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -