کراچی، جون جولائی میں شکار پر پابندی ختم ہونے کا امکان

    کراچی، جون جولائی میں شکار پر پابندی ختم ہونے کا امکان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر کے ماہی گیروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ جون جولائی میں شکار پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے،محکمہ لائیو اسٹاک و فشریرز سندھ نے تمام اسٹاک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز سندھ نے سمندر میں شکار پر دو ماہ کی پابندی کے متعلق اجلاس طلب کرلیا جس میں جون جولائی کے مہینے میں سمندر میں شکار پر پابندی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،،، ماہرین کے مطابق سمندری حیات کی افزائش کی وجہ سے ہر سال جون جولائی میں شکار پر پابندی لگائی جاتی ہے اس حوالے سے چئیرمین فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی حافظ عبدالبر کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں اور ایکسپورٹرز کی جانب سے بھی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے کہ جون جولائی میں شکار پر پابندی ختم کرنے سے متعلق فیصلے پرنظر ثانی کی جائے کیونکہ رواں برس مسلسل 2ماہ لاک ڈان کی وجہ سے فشری بندرہا جس کی وجہ سے لاکھوں ماہی گیر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔۔۔ اور اگر مچھلی کے شکار پر جون،،،جولائی میں پابندی لگی تو ماہی گیر بھوک و بدحالی کا شکار ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ سمندری حیات سے ماہی گیر سالانہ ملک کو اربوں روپے زرمبادلہ کے طور پر کما کر دے رہے ہیں،،،امید ہے کہ کراچی میں دو جون کو منعقدہ اجلاس میں ماہی گیروں کے حق میں فیصلہ ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -