وزیر اعلیٰ نے کورونا چمپئن بننے کیلئے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، حلیم عادل شیخ

  وزیر اعلیٰ نے کورونا چمپئن بننے کیلئے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈٰیا کے جاری کردہ اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی خود کو دنیا بھر میں کرونا کا ماہر سمجھتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ سندھ میں غلط فیصلے کئے ہیں، عوام میں کرونا کا خوف پھیلا کر عوام کو پریشان کیا گیا۔ وزیر تعلیم جو کہ خود زیر تعلیم ہیں نے وزیر ہوا باز پر بڑے بھاشن دی رہے تھے۔ خود اپنے سندھ کے اسکول دیکھ لیں دادو کی اسکولوں میں بھینسوں کے ریورڑ زیر تعلیم نظر آرہی تھے سندھ کی تعلیم تباہ ہورہی ہے لیکن ان کو سندھ کی تعلیم کی کوئی فکر نہیں ہے صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے ان کو بھیجا جاتا ہے۔ کراچی مییں پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں سارے کام وفاق نے کئے تھے، معاوضہ دس دس لاکھ جاری ہوچکا ہے مزید انشورنس کے 50 لاکھ دیئے جائیں گے، رلیف کے کاموں میں پاک فوج بشمول وفاقی اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی ادارں نے بھرپور حصہ لیا ایک کام سندھ حکومت کے حوالے کیا تھا شہداء کی شناخت کا۔ کئی روز سے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر ہیں۔ ابھی تک سندھ حکومت نے شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ صاحب سے کہتا ہوں کام میں تیزی لائیں لواحقین پریشان ہیں۔لواحقین کو فٹبال کی طرح کبھی کہاں تو کبھی بھیجا جارہا ہے۔ سرد خانے بھی سماجی تنظیموں کے ہیں۔ سندھ حکومت کا خود کوئی بھی سردخانہ موجود نہیں۔ سندھ حکومت نے آج تک کوئی بھی رلیف کا ادارہ نہیں بنایا ہے۔ اربوں کا بجیٹ ہڑپ کر دیا جاتا ہے پچھے 12 سالوں میں اربوں روپوں کو بجیٹ کہاں گیا عوام کو سب معلوم ہے پیپلزپارٹی نے کس طرح سندھ میں کرپشن کی ہے اب سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -