سانحہ پی آئی اے کی مکمل اور غیرجانبدارنہ تحقیقات کی جائے، زارا ناز
کراچی (پ ر) پیس سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک تعزیتی اجلاس سانحہ پی آئی اے ایئربس 320 کے شہداء کے لیے صدر زارا ناز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں فاؤنڈر چوہدری محمد شفیق، سینئر نائب صدر مبشر میر، نائب صدر خاور سعید پیرزادہ، جنرل سیکریٹری سید شاہد علی ہاشمی، سید منور علی، عمران احمد صدیقی، سید عالم حسین جان اور ڈاکٹر محسن نے شرکت کی، اجلا س میں سانحہ پی آئی اے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں فضائی حادثات کی روک تھام کیلئے ایسا لائحہ عمل بنایا جائے جس سے آئندہ اس قسم کے فضائی حادثات سے بچاجاسکے جس میں سینکڑوں قیمتی جانیں صائع ہوتی ہیں۔ اس موقع پر زارا ناز نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس کے نزدیک ہر قسم کی بلندو بالا عمارتوں کی تعمیر کو فوری طور پر روکا جائے اور تمام غیرقانونی عمارتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اجلا سمیں جگہ جگہ کچچرے کے ڈھیروں پر اڑنے والے پرندوں کے ہوائی جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں ہر قسم کے کچرے اور گندگی کے ڈھیروں کو فوری صاف کیا جائے تاکہ ہوائی جہازوں کو پرندوں کے ٹکراؤ سے محفوظ بنایا جاسکے، اجلاس سے زارا ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے سانحہ میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ جن افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انہیں فوری تعمیر کیا جائے۔ اجلاس کے آختتام پر شہداء کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے درجانت کو بلند کرنے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کی دعا کی گئی۔